محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی ڈیجیٹل لائبریری کا قیام جلد عمل میں لایا جائےگا ، ربابہ خان بلیدی

0 165

کوئٹہ(ویب ڈیسک)محکمہ قانون بلوچستان نے نیشنل رجسٹریشن اتھارٹی ، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ جانشینی سرٹیفکیٹ کے نئے قوانین اور طریقہ اجرا سے متعلق عوام میں شعوری آگاہی کے لئے مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، بدھ کو یہاں پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی زیر صدارت کوڈیفکیشن سیکشن کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر کوڈیفکیشن مزمل حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ نے سیکشن کی مجموعی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی ڈیجیٹل لائبریری کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا بلوچستان میں رائج تمام قوانین، سروسز رولز، جنرل رولز، ایکٹس اور نوٹیفکیشن سمیت جملہ قدیمی اور وقتا فوقتا منظور کردہ قوانین کو ویب سائٹ پر فوری طور اپ لوڈ کیا جاتا ہے جبکہ 1812 سے لیکر 2021تک کے تمام قوانین تحریری شکل میں چھاپے جاررہے ہیں بلوچستان میں 1988کے بعد 1990اور بعد میں 1994میں قوانین و لیگل ضابطہ کار و احکامات چھاپے گئے 27سال کے ایک طویل عرصے تک قوانین کی طباعت کا کام نہیں ہوا تاہم سیکرٹری

 

قانون ڈاکٹر اکبر حریفال کی محنت اور جہد مسلسل سے محکمہ کے امور میں بہتری آئی اور قوانین والیمز کی طباعت ممکن ہوئی پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کوڈیفکیشن سیکشن کی کارکردگی پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوانین سے آگاہی اور اس کی عوام کی رسائی کے لئے محکمہ قانون کے اقدامات تسلی بخش ہیں محکمہ قانون بلوچستان کی جانب سے دور جدید میں ایک بٹن کی دوری پر تمام قوانین تک عوام کی رسائی ممکن بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ قوانین پر مشتمل والیم4اور 5کا اجرا یقینا ایک محنت طلب کام ہے ہارڈ کاپی کے علاوہ سوفٹ میں ریکارڈ کی دستیابی کے لئے بلوچستان لا ڈیجیٹل لائبریری جلد فعال ہوجائیگی جس کے بعد پنجاب لا لائبریری پر انحصار ختم ہوگا اور قانونی معاملات پر آسانیاں پیدا ہونگی ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

 

نے کہا ہے کہ جانشینی سرٹیفکیٹ کے نئے قوانین اور اجرا سے متعلق نادرا، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ اطلاعات کو باہمی اقدامات کو مربوط بناتے ہوئے عوام میں شعوری آگاہی پیدا کرنی ہوگی تاکہ لوگوں کو جانشینی سرٹیفکیٹ اور لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن کے اجرا سے متعلق نئے قوانین اور طریقہ کار کا پتہ چل سکے اس ضمن میں تینوں محکموں کی میٹنگ طلب کرکے حکمت عملی تشکیل دی جائے پارلیمانی سیکرٹری قانون نے منظور شدہ قوانین کے گزٹ نوٹیفکیشن کے عمل

 

میں تعطل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گورنمنٹ پرنٹنگ اینڈ اسٹیشنری ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ منظور شدہ قوانین کے گزٹ نوٹیفکیشن کی بروقت طباعت کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ طے شدہ ضوابط و طریقہ کار کے مطابق قانونی امور کی انجام دہی وقت پر ہوسکے ، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کوڈیفکیشن سیکشن کو ہدایت کی ممکنہ طور پر مفاد عامہ سے متعلق ضروری قوانین کو اردو میں ترجمہ کرکے لا لائبریری کا حصہ بنایا جائے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے محمکہ قانون انتظامی محکموں کی رہنمائی کرتا رہے گا تاہم محکموں کا بھی فرض ہے کہ وہ مروجہ قوانین و پالیسز سے انحراف نہ کریں اور ہر سطح پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.