انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کا بیان جاری

1 122

 

انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کا بیان جاری

نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی پیشگوئی

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چودھری نے عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران پاک فوج نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔پاک فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل احمد شریف چودھری کی جانب سے قوم کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے آئین میں دئیے گئے کردار کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد کی۔ 2 لاکھ 37 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک بھر میں 6 ہزار منتخب اور انتہائی حساس اسٹیشنز پر فرائض انجام دئیے۔

 

پی ٹی آئی کی آزاد امیدواروں کی کامیابی ،امریکا بھی میدان میں آگیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں قومی رضاکار فورس کے 7 ہزار 800 اہلکاروں نے بھی کردار ادا کیا ۔ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے کے پی اور بلوچستان میں 51 بزدلانہ دہشت گردانہ حملے ہوئے۔ زیادہ تر کے پی اور بلوچستان میں ہونے والے حملوں کامقصد انتخابی عمل کو متاثر کرنا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے پورے پاکستان میں امن و سلامتی کو موثر طریقے سے یقینی بنایا۔ ان حملوں میں 12 افراد (جن میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 اہلکار شامل ہیں) شہید ہوئے۔

 

فعال انٹیلی جنس کارروائیوں کے ذریعے کئی ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹا گیا ۔ یہ کاروائیاں شہریوں کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ایجنسیوں کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جمہوری عمل کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام کیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا شکریہ، جنہوں نے جمہوری عمل کو یقینی بنایا۔ توقع ہے کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ امید ہے یہ الیکشن پاکستان میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کا باعث ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ الیکشن پاکستانی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ مسلح افواج ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ مسلح افواج ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل حمایت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] انتخابات کے حوالے سے پاک فوج کا بیان جاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.