ماورا حسین کے نکاح کا لہنگا کتنے کا تھا؟

0 152

 

خوبرو اداکارہ ماورا حسین حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ امیرگیلانی اورماوراحسین کے نکاح اور شیندی (مہندی اور بارات کی مشترکہ تقریب) کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہیں،شوبزکی دیگر ہیروئنز کی طرح ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے نکاح کے موقع پر لاہور کے نامور ڈیزائنرز رانوز ہائیرلومز (Rano’s Heirlooms) کے جوڑے کا انتخاب کیا، مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لہنگے کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہررشید کی “گیم نائٹ”،جیت کس کے نام رہی؟

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.