کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آ ج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
کوئٹہ()کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آ ج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے متلعق الرٹ جاری کردیا مکران،قلات ،کوئٹہ،سبی، رخشان اور ژوب ڈویژن میں پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت شہریوں کو سیلابی گزر گاہوں اور نشیبی علاقوں کے قریب رہائش سے گریز کریں بلوچستان صوبے بھی میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر فوری پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے رجوع کریں۔