چند روز قبل ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی میں گیس لیکج

1 171

ڈیرہ بگٹی چند روز قبل ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی میں گیس لیکج کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون اور اس کے دوبچے بھی دم توڑ گئے اسطرح حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ھے اس سے قبل دو روز قبل گھر کا مالک 28 سالہ غلام نبی بگٹی اور اس کا دس سال کا چھوٹا بھائی بھی ملتان کے ایک ہسپتال میں چل بسے تھے لیویز حکام کے مطابق زین لوٹی کے رہائشی غلام نبی بگٹی اپنے کمسن دس سالہ کمسن بھائی اہلیہ اور تین بچوں سمیت گیس لیکج کے باعث چھت گرنے اور جھلسنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے تھے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ملتان کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا تاہم شدید زخمی ہونے کے باعث چار روز قبل اس کا کمسن بھائی جبکہ دو روز روز قبل خود غلام نبی بگٹی بھی چل بسے تھے جبکہ اسکی اہلیہ اور دو بچے بھی دم توڑ گئے ناگہانی اور جوان اموات پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ تین افراد جھلس کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.