شاہ سلمان کی حج وعمرہ سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے مراعاتی پیکجز کی منظوری

1 546

شاہ سلمان کی حج وعمرہ سیکٹر میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے مراعاتی پیکجز کی منظوری

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود نے کرونا وبا کی وجہ سے حج وعمرہ سیکٹر کے متاثرہ افراد اور اداروں کے لیے مراعات اور سہولیات پرمبنی متعدد نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔ ان اقدامات میں متعدد شعبوں میں حجاج اور معتمرین کو سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کو سالانہ فیسز اور ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔ یہ سہولیات حج وعمرہ سروسز سے متعلق ان اداروں کو فراہم کی جا رہی ہیں جو کرونا وبا کی وجہ سے معاشی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ اقدامات حج اور عمرہ کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں اور وبائی بیماری کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کی معاشی سہولیات کے لیے مملکت کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برادر مسلمان ملک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.