امریکا نے جنگ زدہ علاقوں سے باہر ڈرون حملے روک دئیے

1 127

امریکا نے جنگ زدہ علاقوں سے باہر ڈرون حملے روک دئیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان، شام اور عراق کے علاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملے کے لیے وائٹ ہاوس کی اجازت لینا ضروری ہوگ

۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے لیکن اگر وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی، اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے۔

بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ اور دیگر ممالک میں بھی امریکی فوج کو ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی تھی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] امریکی ڈرون کے داخلے کے سلسلے میں پاکستان نے طالبان کا دعویٰ مسترد کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.