اسلام آباد میں منعقدہ ٹورازم فیسٹول میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اسٹال لگایا گیا

غیر ملکی سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں اسٹال کا دورہ کیا

0 13

اسلام آباد میں منعقدہ ٹورازم فیسٹول میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اسٹال لگایا گیاجس میں غیر ملکی سیاحوں سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے دلچسپی کا اظہار کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں منعقدہ ٹورازم فیسٹول میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اسٹال لگایا گیا، جس میں غیر ملکی سیاحوں سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے دلچسپی کا اظہار کیا اسٹال پر صوبے میں موجودسرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں معلومات بھرپور طریقے سے فراہم کی گئیں

گزشتہ روز حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی سمیت مختلف محکموں کے افسران، پنجاب،سندھ اور کے پی کے کے حکام، غیر ملکی سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں اسٹال کا دورہ کیا اور بلوچستان کے بارے میں معلومات حاصل کیں، انہوں نے بلوچستان سرمایہ کاری گائیڈ میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے اقدام کو سراہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.