اعتماد کا ووٹ وزیر اعظم نے نہیں لیا بلکہ اداروں نے لے کر دیا ، شاہد خاقان عباسی

اعتماد کے ووٹ میں تو تمام حدیں ہی توڑ دی گئیں ، سوچ رہا ہوں ڈی جی آئی ایس پی آرکو خط لکھوں کیوں کہ انہوں نے کہا تھا سیاست میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ، سابق وزیر اعظم

2 452

اعتماد کا ووٹ وزیر اعظم نے نہیں لیا بلکہ اداروں نے لے کر دیا ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا بلکہ اداروں نے انہیں لے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوچ رہا ہوں اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آرکو خط لکھوں کیوں کہ انہوں نے کہا تھا کہ سیاست میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ، جس پر ہم نے کہا تھا یہ وقت بتائے گا۔

سینیٹ الیکشن اور اعتماد کے ووٹ میں جو ہوا وہ اسکے بالکل برخلاف تھا

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ میں تو تمام حدیں ہی توڑ دی گئیں ، آج ملک کے اندر پارلیمان کا نظام مفلوج ہو چکا ہے ، ہم نے جو ان سینیٹ الیکشن میں دیکھا وہ کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے ، سوچ رہا ہوں ڈی جی آئی ایس پی آرکو خط لکھوں کیوں کہ انہوں نے کہا تھا سیاست میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ہے جب کہ سینیٹ الیکشن اور اعتماد کے ووٹ میں جو ہوا وہ اسکے بالکل برخلاف تھا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ، وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کے ووٹ کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس سجا ، جہاں قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا ، بعدازاں نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا

وزیراعظم عمران خان وقت پر قومی اسمبلی پہنچے ،اراکین اسمبلی نے ان کا بھرپور استقبال کیا

جس پر تمام اراکین اسمبلی اور قومی اسمبلی میں موجود افراد احترام میں کھڑے ہوئے ، وزیراعظم عمران خان وقت پر قومی اسمبلی پہنچے ،اراکین اسمبلی نے ان کا بھرپور استقبال کیا،مہمان گیلری میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ تینوں وزرا اعلی موجود تھے ،گورنر سندھ اور گورنر پنجاب بھی گیلری میں موجود تھے۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 179 اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔پی ڈی ایم کے رہنما محسن داوڑ بھی اجلاس میں شریک ہوئے ، مراد سعید اور فواد چوہدری نے محسن داوڑ کا خیر مقدم کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالاکبر چترالی بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا تھا ،اس لیے پی ڈی ایم کا کوئی رکن ایوان میں موجود نہیں تھا۔

You might also like
2 Comments
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر مکمل لاک ڈائون کی مخالفت کرتے […]

  2. […] اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب،ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز دے دیا، پرویز الہیٰ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.