ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی کیخلاف سماعت جمعہ تک ملتوی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے

0 240

ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی کیخلاف سماعت جمعہ تک ملتوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزموں کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی

ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ ہڑتال کے باعث سماعت نہ کی جائے،وکیل 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے،وکیل ملزم نے کہاکہ آج بھی ہڑتال ہے عدالت سماعت ملتوی کرے ۔جج اعظم خان نے کہاکہ ایسے نہ کریں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ میں وکلا مسلسل پیش ہو رہے ہیں ،یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ ہڑتال کرناچاہتے ہیں یا نہیں ،اگرجرح نہیں کرنی تو ہم الگے گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں ۔وکیل ملزم نے کہاکہ ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ ہڑتال کے باعث سماعت نہ کی جائے

 

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ بیرسٹر ظفر اللہ بھی آج عدالت میں موجود نہیں ہیں،جج احتساب عدالت نے کہاکہ نیا نیب وکلا بھی ہڑتال پر ہیں،نیب پراسیکیوٹرز نے کہا کہ نہیں ہم تیار ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.