صوبے کو اگر محفوظ اور پر امن بنایا جائے گا تو ترقی کا عمل تیز اور موثر ہوگا،بشریٰ رند

جام کمال خان کی قےادت مےں صوبے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے سرگر م ہے

1 365

صوبے کو اگر محفوظ اور پر امن بنایا جائے گا تو ترقی کا عمل تےز اور موثر ہوگا،بشریٰ رند

کوئٹہ( ویب ڈیسک)پارلمیانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے سرگر م ہے۔ صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو برئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

کیونکہ ترقی کا عمل امن و امان کے ساتھ لازم و ملزوم ہے۔ صوبے کو اگر محفوظ اور پر امن بنایا جائے گا تو ترقی کا عمل تےز اور موثر ہوگا۔ سر ماے کار متوجہ ہونگے۔ کیونکہ بلوچستا ن میں سرمایہ کا ری کے وسیع مواقع موجودہ ہیں۔ جس سے صوبے میں ترقی بھی آئے گی۔ خوشحالی کے حصول کے لئے صوبائی حکومت انسانی اور قدرتی وسائل کے موثر استعمال پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وہ وژن ہے جسکے تحت صوبائی حکومت ترقی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہم سب پر ےہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہر شخص اپنی سطح پر اپنی ذمہ داریاوں کو سمجھتے ہوئے ترقی  کے عمل کو موثر بنائے۔ امن و امان کو قائم رکھنا جہاں حکومت کی ذمہ داری ہے وہاں عوام پر بھی  ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کے عمل میں حصہ ڈالیں تا کہ ہمارا صوبہ بھی ترقی کے عمل میں شامل ہو کرانکے دورس نتائج سے بہرہ مند ہو سکے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی زندگی بہت اہم ہے کرونا وائرس کی تیسری خطر ناک ثابت ہوسکتی ہے تمام لو گوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ کیا جائے ۔ہم صحت مندرہیںگے تو معیشتکا پہیہ بھی چلتا رہے گا ۔حکو مت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان کی قیادت میں عوام کو کرونا وائرس کے موذی وار سے بچانے کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے ۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.