کوئٹہ :بروری تھانہ کے حدود ہزارہ ٹاون اور گردنواح میں چوری اور ڈکیتی میں اضافہ

عوام موٹرسائیکل و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے۔

0 263

کوئٹہ :بروری تھانہ کے حدود ہزارہ ٹاون اور گردنواح میں چوری اور ڈکیتی میں اضافہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بروری تھانہ کے حدود ہزارہ ٹاون اور گردنواح میں چوری اور ڈکیتی میں اضافہ۔ عوام موٹرسائیکل و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے پولیس کی گشت اور جرائم کو روکنے کو یقینی بنانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن کاشف حیدری نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں ہزارہ ٹاون اور گردنواح میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں چوری اور ڈکیتیوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک چوری کی واردات بروری تھانہ کے علاقے جنرل موسی روڈ ہزارہ ٹاون میں رونما ہوا

جبکہ چوری کا دوسرا واقع بروری تھانہ کے علاقے مری کالونی میں واقع پراپرٹی بازار کے سامنے رونما ہوا جس میں دن دہاڈے اتحاد تاجران بلوچستان رجسٹرڈ ہزارہ ٹاون یونٹ کے پریس سیکریٹری محمد ضیاء صالحی اپنے موٹرسائیکل یونیک ماڈل 2016 سے محروم ہوگیا۔ عوام اور تاجر برادری آئے روز چوریوں اور ڈکیتیوں سے تنگ آچکی ہیں جبکہ عوام دن دہاڈے موٹرسائیکل و نقدی سے محروم ہورہے ہیں۔ انہوں نے چوروں اور ڈکیتوں کیخلاف جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ ٹاون اور گردنواح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ چوری اور ڈکیٹی میں اضافہ ہورہا ہیں۔ گزشتہ روز دن دہاڈے دو غریب مزدور اپنے موٹرسائیکل سے محروم ہوگئیں۔ ایک چوری کی واردات بروری تھانہ کے علاقے جنرل موسی روڈ ہزارہ ٹاون میں رونما ہوا جس میں ایک غریب مزدور اپنے موٹر سائیکل ہنڈا 125 ماڈل 2013 سے محروم ہوگیا۔

جبکہ دوسرا واقع بروری تھانہ کے علاقے مری کالونی میں واقع پراپرٹی بازار کے سامنے سے دن دہاڈے اتحاد تاجران بلوچستان رجسٹرڈ ہزارہ ٹاون یونٹ کے پریس سیکریٹری محمد ضیاء صالحی اپنے موٹرسائیکل یونیک ماڈل 2016 سے محروم ہوگیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی کمزوری اور عدم توجہی کے باعث چوری اور ڈکیتیوں میں اضافہ عوام اور تاجروں کی پریشانی کا بن رہا ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.