نظم ونسق، اچھے اخلاق شائستہ رویہ ہر سالار کا شعار ہونا چاہئیے:مولانا عبد الرحمن
جمعیت کی رضا کارتنظیم انصار الاسلام پر پنجاب حکومت کی جانب سے دہشت گردی کا الزام دراصل قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی تحریک سے "دہشت زدہ " ذہنیت کا اختراع ہے
نظم ونسق، اچھے اخلاق شائستہ رویہ ہر سالار کا شعار ہونا چاہئیے:مولانا عبد الرحمن
کوئٹہ صحافت ڈیسک
کوئٹہ :جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق نے جامعہ ہاشمیہ کاکڑ کالونی جامعہ عبداللہ بن مسعود اسپینی روڈ اور دیگرمدارس کی سالانہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی رضا کارتنظیم انصار الاسلام پر پنجاب حکومت کی جانب سے دہشت گردی کا الزام دراصل قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی تحریک سے “دہشت زدہ ” ذہنیت کا اختراع ہے ، بغیر ثبوت سفید لباس پر سیاہ کالک ملنا حواس باختگی ہے ،قدرتی آفات کے دوران بے لوث خدمت گار تنظیم پر دہشت گردی کا الزام مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے جس کو مسترد کرتے ہیں یہ اوچھے ہتھکنڈے پرانے ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام کے رضاکاروں کی رضاکارانہ خدمات ملک وملت کیلئے قابل تحسین ہیں
ملکی آفات کے دوران ان کی رفاحی اور سماجی خدمات رضا الہی کا حصول کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ نظم ونسق، اچھے اخلاق شائستہ رویہ ہر سالار کا شعار ہونا چاہئیے،قدرتی آفات کے دوران انصار الاسلام تنظیم کی قومی خدمات قابل رشک ہیں ، جلسہ وجلوس کے دوران خدمات کی سراانجام دہی ملکی اداروں کے ساتھ بہت بڑا تعاون ہے انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام تنظیم نظم وضبط سے عبارت ہے انہوں نے کہا کہ روز و شب کے انفرادی و اجتماعی افعال کی انجام دہی میں نظم و ضبط اور منصوبہ بندی کو پیش نظر رکھنے والا شخص ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے
اپنے ذمہ دار اور امیر کی بات پر عمل کرنے والا سالار نظم اور ڈسپلن کا روشن استعارہ ہوتے ہیں دوران جلوس اور جلسہ عوام کو شائستگی اور مہذب انداز سے سمجھانا انصار الاسلام کے ہرسالار کی ذمہ داری ہے کیونکہ اخلاق وہ سنہرا اصول ہے جو کامیابی کی راہیں
اور منزلیں آسان کردیتا ہے حسن اخلاق کے ساتھ مصمم ارادہ اور پوری قوت و سوفیصد توجہ سے جماعتی کاز کو پروان چڑھانے کانام نظم اور ڈسپلن ہے جس کے پرچاری انصار الاسلام کے رضاکار ہیں انہوں کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملکی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے اس حوالے سے انصار الاسلام کے رضاکاروں پر بے بنیاد الزامات عوام کی توجہ عوامی مسائل سے ہٹانا ہے ان کو بخوبی علم ہے کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں