کیا سچ میں پاکستانی قوم عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے؟
کیا سچ میں پاکستانی قوم عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے؟
کراچی(ویب ڈیسک)مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائے جانے پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے جو انکا آئینی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ
اپوزیشن کا یہ آئینی حق پوری قوم کا دیرینہ مطالبہ ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں، متحدہ اپوزیشن کو کامیابی حاصل ہوگی، پاکستانی قوم عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں عددی برتری ثابت کرینگی، قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت میں بلایا جانا چاہیے۔