بلوچستان ،شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
کوئٹہ( جی این ایم) بلوچستان کے ضلع چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع چاغی میں بدھ کی صبح آٹھ بجکر چودہ منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کی شدت 3.7رکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 25کلومیٹر زیر زمین تھی ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 62کلومیٹر شمال مغرب میں تھا ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔