الخدمت ہسپتال چارسدہ کی طرف سے مریضوں کے لواحقین کیلئے افطاری و سحری کا انتظام ہو رہا ہے
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائریکٹر ہسپتال نور حسین اور محمد ابرہیم ایڈمن مینیجر کی طرف سے اکرام رمضان میں کے موقع پر روزانہ مریضوں کے لواحقین ،روڈ پر مسافر اور ہسپتال سٹاف کے لیے افطاری اور سحری کا انتظام ہو رہا ہے۔یہ سلسلہ یکم رمضان سے آخری رمضان تک ہوگا جو قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر مریض اور مریضوں کے لواحقین نے الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائریکٹر ہسپتال نور حسین اور محمد ابرہیم ایڈمن مینیجر کا شکریہ ادا کیا اور ہسپتال کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کیلئے افطاری اور سحری کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد ابرہیم ایڈمن مینیجر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ الخدمت ہسپتال چارسدہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر دیئے گئے افطاری اور سحری میں مالی مدد کرنے میں کردار ادا کریں اور ہسپتال کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کریں تا کہ غریب اور مستحق مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات اور علاج و معالجہ بروقت مل سکے۔