کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان سردار سربلند خان جوگیزئی نے

0 209

کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی ترجمان سردار سربلند خان جوگیزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی وزرا ء اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اپوزیشن پر تنقید کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ حکومتی وزراء سے جب مہنگائی کا پوچھا جاتا ہے تو وہ اپوزیشن پر بلاوجواز تنقید شروع کردیتے ہیںحکومت ملک میں معاشی حالات بہتر کرنے کے بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں سرگرم ہیںانہوں نے کہاکہ عوام سبز باغ دکھا کر یوٹرن لینے جیسے اقدامات سے پریشان ہیں۔حکمرانوں کے تبدیلی کے نعرے اور اعلانات پانی پر لکیر ثابت ہو گئے موجودہ معاشی بحران اور سلیکٹیڈ حکومت کی غلط پالیسیوں کی بنا پر کاروباری طبقہ اپنا پیسہ باہر منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیںانہوں نے کہاکہ مودی کا مقابلہ آسان ہے، لیکن حکومت بتائے کیا وہ عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ مل کر مقابلے کے لیے تیار ہے۔ بھارت اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوگاحکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے معاشی افلاطونوں نے ملکی معیشت کی کا بیڑا غرق کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ دعوے کرنے والے حکمران اب مہنگائی بڑھنے پر عوام کو برداشت کرنے کی تلقین کر رہے ہیں سات آٹھ ما ہ کی کارکردگی سے عوام کے ساتھ ساتھ کھٹ پتلی حکمرانوں کو لانے والے بھی مایوس ہوگئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.