کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے ایک وفد کے ہمراہ
کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس مستونگ کا ایک وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے ڈین فیکلٹیز، اساتذہ، قبائلی عمائدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وفد کو یونیورسٹی سب کیمپسز کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں ، مستقبل کے پروگرامز کے حوالے سے بتایا گیا کہ یونیورسٹی سب کیمپس مستونگ جو کہ یونیورسٹی کا کیمپس ہے جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے بروء کار لائی جارہی ہے۔ جس میں ڈاکٹر آف فارمیسی سمیت مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیمی مواقع مہیا کی جارہی ہیں اور جامعہ بلوچستان نے صوبے کے کھونے کھونے میں سب یونیورسٹی کیمپسز کا آغاز کیا ہے۔ مہمان خصوصی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سب کیمپس مستونگ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، طلبا ء و طالبات سے بات چیت کی اور کیمپس کے نئے ہاسٹل ، لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ جامعہ بلوچستان صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور سب کیمپس مستونگ اس کی واضع مثال ہے جو کم عرصے میں بہتر تعلیمی مواقع مہیا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام نے اپنی تقدیر تعلیم سے بدلی ہے۔ اور تعلیم ہی واحد ترقی کا زینہ ہے۔ اور ہم نے اپنے دور حکومت میں تعلیم پر اپنا پورا دیہان رکھا اور مختلف علاقوں میں اسکولز کھولے گئے۔ انہوں نے وائس چانسلر کے کاوشوں کو سراہااور مستقبل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی ایک بہت بڑی درسگاہ ہے۔ جو ون یونٹ خاتمے کے بعد ہمارے اقابرین کے محنت کا ثمر ہے ۔ جس کی شاخین آج پوری صوبے میں پھیلی ہوئی ہیںاور اسے مزید ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے صوبے کے تمام اقابرین اور سیاسی جماعتوں نے مخلصانہ طور پر جامعہ بلوچستان کی ترقی کے لئے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ کیونکہ یہ غریبوں کا ایک اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ہے۔ جس کی ترقی و کامیابی پورے صوبے کی ترقی سے وابستہ ہے۔آخر میں مہمانوں کو جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔