کوئٹہ صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ

0 213

کوئٹہ صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا فنڈز عوام کی امانت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ پر اغبرگ نوحصار ، بلیلی کچلاک کے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حقیقی معنوں میں ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ایمانداری سے جدو جہد کررہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ تمام اضلاع کی برابرترقی ہو اس کا فائدہ برائے راست عوام کو پہنچے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ پنجپائی اغبرگ کچلاک بلیلی میں جلد ہی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا فنڈز عوام کی امانت ہیں جس میں کوئی خیانت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی منصوبوں کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام ترقیاتی منصوبے عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچے سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل اپنے عوام سے جو وعدے کیئے تھے ان پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ عوام کی بلا امتیاز خدمت اولین ترجیح ہے حلقے کی تمام کلیوں، اسکولوں ہسپتالوں میں پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی بھی جلد از جلد کی جائے گی واٹر سپلائی کے تحت مزید ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور بورنگ کا کام بھی عنقریب شروع کردیا جائے گا تاکہ گرمیوں میں عوام کو پانی کی متواتر سپلائی بحال ہوسکے اور پانی کی علاقے میں قلت کا مسئلہ حل ہوجائے انہوں نے کہا کہ سابقہ نمائندوں کی کار کردگی اچھی نہیں رہی اس لیئے علاقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں صرف اقر با پروری اور من پسندوں کو نواز ہ گیا انہوں نے کہا کہ علاقے میں بلا امتیاز اجتماعی کام کررہے ہیں ایمانداری سے عوام کی خدمت ہمارا ایمان ہے اغبرگ میں گیس کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ذاتی کوشش کررہے ہیں تاکہ علاقے کے عوام قدرتی گیس کی نعمت سے مستفید ہوسکیں علاقے میں سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے بھی جلد از جلد کام شروع کردیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.