سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ ،شہبازشریف نے 6نام وزیراعظم کو بھجوادیئے

0 178

اسلام آباد سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے 6نام وزیراعظم کو بھجوادیئے، بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، چیف جسٹس(ر)محمد نورمسکانزئی اور محمد رئوف عطاء کا نام تجویز کیا جبکہ سندھ سے جسٹس(ر)عبدالرسول میمن، خالد جاوید اور نور الحق قریشی کا نام تجویز کیا ہے، شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے سابقہ خطوط کو آئین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل مکمل ہونا چاہیے۔منگل کو سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے 6نام وزیراعظم کو بھجوادیئے، شہباز شریف نے وزیراعظم کو بھجوائے خط میں سندھ اور بلوچستان کیلئے3,3نام تجویز کئے،شہباز شریف نے بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، چیف جسٹس(ر)محمد نورمسکانزئی اور محمد رئوف عطاء کا نام تجویز کیا جبکہ سندھ سے جسٹس(ر)عبدالرسول میمن، خالد جاوید اور نور الحق قریشی کا نام تجویز کیا ہے، شہباز شریف کا خط7صفحات پر مشتمل ہے، اپنے خط میں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے سابقہ خطوط کو آئین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل مکمل ہونا چاہیے، شہباز شریف نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا بھی جواب دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے 6نام تجویزکئے تھے۔(اح)

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.