چین افریقہ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح پر صدر شی کا تہنیتی پیغام

0 115

بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین افریقہ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح پر مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے،اپنے پیغام میں چین کے صدر شی نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ کے عوام دیرینہ دوست ہیں اور نئے حالات کے تحت چین افریقہ روایتی دوستی ،تبادلوں اور تعاون میں بھرپور اضافہ ہورہا ہے اور فریقین دوطرفہ تہذیب وثقافت کو سمجھ رہے ہیں جسے نہ صرف چین اور افریقہ کی عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے بلکہ یہ عالمی امن اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تعاون اور تبادلوں کو مزید فروغ دیں انھیں توقع ہے کہ چین افریقہ انسٹی ٹیوٹ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.