ہنڈورس میں2019کے دوران ڈینگی سے12افراد ہلاک

0 310

ٹیگوسیگل پا ہنڈورس میں رواں سال کے دوران 12افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں وزارت صحت کے مطابق صرف اس ہفتے میں تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔2019کے دوران ڈینگی کے 1650ایسے مریض سامنے آئے ہیں جن پر ڈینگی کا شدید حملہ ہوا جبکہ3240افراد معمولی حملے کا شکار ہوئے ہیں۔ژیکا وائرس کے 39مریض بھی سامنے آئے ہیں2018کے دوران ڈینگی کے 9114مریضوں کا پتہ چلا تھا حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.