پاکستان کی فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے’اسما کاشف
لاہور نامور ماڈل اسما کاشف نے کہاہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے’پاکستانی ڈیزائنر کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے’ہالی وڈ اور بالی وڈمیں پاکستانی ملبوسات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے’پاکستانی ڈراموں نے انٹرنیشنل سطح پر اپنے توجہ حاصل کی ہے ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا امریکہ اور یورب جیسے ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے ۔خود فٹ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے جم جارہی ہوں جبکہ آئندہ سال ہونے والے مسز پاکستان کے نئے اور سالانہ مقابلے میں دوبارہ کامیاب ہونے کیلئے خود کو مکمل طور پر تیار کرلیا ہے ۔