روزی خان ایس ایچ مسلم باغ تعینات ہوگئے
مسلم باغ (نامہ نگار) روزی خان ایس ایچ مسلم باغ تعینات ہوگئے۔ گزشتہ روز انجمن تاجران کے صدر محمد عارف، وطن نیوز ایجنسی کے صحافی خیر اللہ کاکڑ، سمیع اللہ، انعام اللہ نے ایس ایچ او روزی خان مسلم باغ کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ملاقات میں ایس ایچ او مسلم باغ کو مبارکباد پیش کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او روزی خان مسلم باغ میں جرائم کے خلاف مکمل کاروائی کریں گے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں شہر کے مختلف مسائل زیرِ بحث رہے۔ ۔ منجانب وطن نیوز ایجنسی مسلم باغ