عمران خان نے تین سال میں کسی پاکستانی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیا ،بھاگتے ہوئے آئین شکنی کر دی ،بلاول بھٹو زر داری
عمران خان نے تین سال میں کسی پاکستانی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیا ،بھاگتے ہوئے آئین شکنی کر دی ،بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین سال میں کسی پاکستانی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیا ،بھاگتے ہوئے آئین شکنی کر دی ،ہم کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائیں گے ،عمران خان کوکسی امپائر کی وجہ سے نہیں جمہوری اور آئینی طریقے سے ہٹایا جارہاہے ،انتخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو الیکشن میں
بھی شکست دینگے ،خط کے پیچھے کوئی سازش نہیں ہے ، اگر کوئی بیرونی قوت کی مداخلت ہے تو سچ سامنے آئے ،اگر مداخلت ہوئی تو پوری قوم اسے روکے گی ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم تین سال سے حکومت میں ہیں ،کسی پاکستانی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیا ،پاکستانیوں کاجینا حرام کر دیا ہے ، بے روز گاری اور مہنگائی کر دی ۔ انہوںنے کہاکہ سیاست عمران کا حق ہے اور رہے گا ، قائد حزب اختلاف ہوتے ہوئے اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھیں ، ہم کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائیں گے ، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔