عمران خان نے اپنی کھال بچانے کے لئے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے، مریم نواز

2 393

عمران خان نے اپنی کھال بچانے کے لئے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی کھال بچانے کے لئے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے۔

 

 

ٹوئٹرپرجاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہوش وحواس کھودینے والے شخص کو ملک میں تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دینی چاہئیے۔ یہ مذاق نہیں ہے۔ عمران خان سے وزیراعظم یا سابق وزیراعظم جیسا برتاؤ نہیں ہونا چاہئیے۔

 

 

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کونفسیاتی مریض کے طورپرلینا چاہئیے جس نے اپنی کھال بچانے کے لئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے جوشرمناک ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ صورتحال کا سامنے کرنے سے خوف زدہ شخص کی وجہ سے پورا ملک مفلوج ہوگیا ہے۔ ملک کے 22 کروڑ عوام ایک ہفتے سے حکومت سے محروم ہیں۔ یہ آئین کی کھلی خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام نہ کرنا ہے اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

You might also like
2 Comments
  1. […] ہائیکورٹ کی مریم نواز کی عمرے پر جانے کی درخواست کی سماعت سے پھر […]

  2. […] مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لے لی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.