کوئٹہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ

0 168

کوئٹہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں  بدعنوانی, اقرباء پروری اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے جہاں اداروں کی ساکھ متاثر ہوئی وہیں کرپشن کے مضمرات سے صوبے اور پورے ملک کو نقصان پہنچا, انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بحیثیت مسلمان اور ذمہ دار قوم ہم کرپشن کی تدارک اور خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ وسائل کے بروقت اور صحیح استعمال سے ہمارا صوبہ ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے دنیا کے افق پر روشن ستارے کی طرح نمودار ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا, صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپنی اہمیت اور افادیت کی وجہ سے صوبے کا وہ اہم محکمہ ہے جسکی کارکردگی بہتر بنانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے محکمے کے ساکھ کی بہتری اور نیک نامی کیلئے ایماندار اور دیانتدار  آفیسران کو محکمے میں تعینات کریں گے انہوں نے اس حوالے سے تاکید کی محکمے کی سینئر اور جونیئر آفیسران کی لسٹیں مرتب کی جائیں تاکہ میرٹ کی بنیاد پر اعلی شہرت کے حامل آفیسران کی بہترین صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کیا جا سکے, انہوں نے کہا کہ وہ محکمے کی کارکردگی اور دیگر امور کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اگر انہیں کرپشن کے بارے میں کہیں سے بھی اطلاعات موصول ہوئیں تو ایسے عناصر کے خلاف  سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ایماندار اور قابل آفیسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔      

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.