خضدار چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے
خضدار چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عبد الواحد زہری کے کے ٹریفک حادثہ میں انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک معتبر سیاسی رہنما تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف کیا تھا ان کی انتقال سے پاکستان مسلم لیگ ن ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگیا ہے اور ان کی کمی سیاسی و عوامی حلقوں میں تابدیر محسوس کی جائیگی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اس سانحہ کے غم میں عبد الواحد زہری کے غم میں برابر کے شریک ہے اللہ تعالی ٰ مرحوم کو اپنی رحمت کی جوار میں جگہ دیں اور پسماندہ گان کو صبر جمیل کی تو فیق عطاء فرمائیں ۔