آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی ، سفارتی ذرائع نے تصدیق کردی
اسلام آباد توہین مذہب کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق آسیہ کینیڈا روانہ ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان سے بیرون ملک چلی گئیں ہیں ، ابتدائی معلومات کے مطابق آسیہ کینیڈا روانہ ہوئی ہے، آسیہ بی بی آزاد شہری ہے، وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑگئی۔یاد رہے 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت کے خلاف آسیہ مسیح کی اپیل پر فیصلہ سناتے چیف جسٹس نے کلمہ شہادت سے آغاز کیا اور لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے آسیہ بی بی کو معصوم اور بے گناہ قرار دیا تھا اور رہائی کا حکم دیا تھا، فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو نو سال بعد ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔