ہریش کمپنی کیس میںگرفتاری کا خدشہ، آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

0 278

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ہریش کمپنی کیس میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی، درخواست میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے 9 مئی کو طلب کیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے اور کیسز کی تفصیلات مہیا کی جائیں۔سابق صدر آصف زرداری کے مطابق کمپنی کو ٹھیکہ دینے سے متعلق کوئی معلومات نہیں، ندیم بھٹو کے اکانٹ میں 70 لاکھ اور ان کے استعمال کا علم نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.