حکومت کرنا بہت آسان ہے، اپوزیشن جب احتجاج کے موڈ میں نہ ہو پھر بتانا، وزیراعظم عمران خان کا صحافی کو جواب
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جب احتجاج کے موڈ میں نہیں ہو گی پھر بتانا ۔ بدھ کو وزیراعظم عمران کان قومی اسمبلی پہنچے تو صحافی نے کہاکہ آج اپوزیشن احتجاج کے موڈ میں ہے اس پر وزیراعظم عمران خان مسکرا دیئے اور کہا کہ جب نہیں ہو گی پھربتانا ۔صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کرنا مشکل ہے یا اپوزیشن ؟جس کا وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کرنا بہت آسان ہے ۔