ویسٹ انڈین بورڈ نے کرس گیل کو ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا

1 123

کنگسٹن ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کرس گیل کو آئی سی سی ورلڈکپ2019کے لیے اپنی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا جبکہ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر بڑے ایونٹ کے لیے مایہ ناز بلے باز کو اہم ذمہ داری سونپ دی اورکرس گیل کو ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا ہے جبکہ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے۔یاد رہے کہ اوپننگ کرنے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں، وہ اپنے کیریئر کا پانچواں ورلڈکپ کھیلنے جارہے ہیں، اگر کارکردگی پر بات کی جائے تو 39سالہ گیل 289ون ڈے میچز میں 10ہزار سے زائد رن بنا چکے ہیں۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے ذمہ داریاں ملنے کے بعد کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ حکام کے شکر گزار ہیں کہ ایک بار پھر بھروسہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے عہدہ ملنے کے بعد مجھ پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں، ہم ٹیم کو متحد کر کے چلیں گے تاکہ کامیابیاں حاصل کرسکیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ورلڈکپ 2019میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی، عوام اور پرستاروں کو جو توقعات ہیں ہم ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] دہلی (ویب ڈیسک)انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں پیر کی رات ہونے والا رائل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.