بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر ندیم عباس بھٹی کو حافظ آباد کے آبائی گائوں میں سپر دخاک کر دیا گیا

0 114

حافظ آباد: بلوچستان بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے میجر ندیم عباس بھٹی کو حافظ آباد کے گائوں برجدارا میں فوجی اعزازات کے ساتھ سپر دخاک کر دیا گیا۔نماز جناہ میں فوجی افسران،سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گذشتہ روز بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے میجر ندیم عباس بھٹی کو آبائی گائوں برج دارا میں فوجی اعزازات کے سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران، سیاسی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا اور چیف آف آرمی سٹاف سمیت دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے پھوولوں کی چادریں چڑھائی۔ شہید میجر ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے قوم کی خاطر شہادت حاصل کی ہے۔ شہید میجر کے بھائی سابق ضلع ناظم و صدر پی ٹی آئی چودھری مبشر عباس بھٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،انکا کہنا تھا کہ میجر ندیم عباس کی خواہش تھی کہ اسے شہادت نصیب ہو آج اللہ تعالیٰ نے اسکی خواہش پوری کر دی ہے انہوں نے بتایا کہ شہید میجر ندیم عباس رمضان المبار ک سے چند روز قبل ہی بلوچستان اپنی ڈیوٹی پر گئے تھے۔ کم سن بیٹے یحیٰ عباس کا کہنا تھا کہ میرے بابا بہت اچھے تھے۔ میرے لیے گفٹ بھی لاتے تھے ۔دہشتگردوں نے میرے بابا کی گاڑی بم سے تباہ کیا۔کم سن یحیٰ کی معصومانہ باتوں نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔شہید میجر ندیم عباس بھٹی 1984میں پیدا ہوئے ،پاک فوج میں 2005میں شمولیت اختیار کی اور گذشتہ ایک سال سے بلوچستان میں تعینات تھے ۔شہید میجر ندیم عباس بھٹی سابق ایم پی اے نذر عباس بھٹی مرحوم کے بیٹے، سابق ضلع ناظم مبشر عباس بھٹی کے بھائی ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی کے چچازاد بھائی اور سابق اراکین قومی اسمبلی چودھری مہدی حسن بھٹی اور چودھری لیاقت عباس بھٹی کے بھتیجے تھے۔شہید میجر ندیم عباس بھٹی نے سوگواروں میںبیوہ،دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.