ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے،اگر آپ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے،اگر آپ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں، لمبی لمبی پریس کانفرنسیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ کے پاس کوئی قانونی دفاع نہیں۔ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگی قیادت آج اپنا بویا کاٹ رہی ہے،اگر آپ بے گناہ ہیں تو فکر کس بات کی؟ سوالوں کے جواب دے دیں، لمبی لمبی پریس کانفرنسیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ کے پاس کوئی قانونی دفاع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے،وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔ وزیراعظم کے فیصلوں کا محور پاکستان کے عوام،ان کی زندگیوں کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ہے۔(رڈ)