شلپا شیٹھی کے علاوہ پورا خاندان کورونا میں مبتلا ہوگیا

0 353

ممبئی (ویب ڈیسک)شلپا شیٹھی کے علاوہ پورا خاندان کورونا میں مبتلاہوگیا اور سب گھر میں قرنطینہ ہیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان جس میں ان کے شوہر راج کندرا اور ان کے دو بچے (ویان اور سمیشا) شامل ہیں، کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

تاہم اداکارہ کو ٹیسٹ منفی آیا ہے۔اس حوالے سے شلپا نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پرستاروں کیلئے اپنے خاندان کی صحت کے حوالے سے ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پورے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔تاہم ان کا اپنا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ اپنے انسٹا گرام پر شلپا نے تحریر کیا کہ گزشتہ دس روز بطور خاندان ہمارے لئے کافی مشکل رہے۔

پہلے میرے ساس اور سسر کا ٹیسٹ پازیٹو آیا، جس کے بعد بچوں کا میری والدہ اور آخر میں شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا۔ یہ تمام افراد آفیشل گائیڈ لائنز کے مطابق اپنے کمروں میں آئسولیشن میں رہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے رہے جبکہ گھر کے دو سٹاف ممبرز بھی وائرس میں مبتلا ہوئے اور ان کا ایک ہسپتال میں علاج کیا گیا، اور اب سب لوگ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے پرستاروں کی جانب سے دعائوں اور محبتوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.