برائلر گوشت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،قیمت407روپے فی کلو تک پہنچ گئی

1 240

برائلر گوشت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،قیمت407روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور( ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے407روپے فی کلو تک پہنچ گئی تاہم کئی علاقوں میںدکانداروں نے طلب کو دیکھتے ہوئے 440سے460روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ،دکانداروں کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں سبزیوں

او رپھلوں کی زائد قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے407روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے281روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت136روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔ قیمت میں بے پناہ اضافے کے باوجود برائلر گوشت کی طلب میں اضافہ دیکھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی علاقوں میں دکانداروں نے سرکار نرخنامے کے برعکس440سے460روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ۔علاوہ ازیں سرکاری نرخنامے میں 13سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،5میں کمی جبکہ 14کی قیمتوں میں استحکام رہا

You might also like
1 Comment
  1. […] برائلر گوشت کی قیمت 313روپے فی کلو پر مستحکم، فارمی انڈے مزید مہنگے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.