عوام کی خدمت ہمارے منشور و اغراض ومقاصد کا حصہ ہے،نواب زہری

0 320

خضدار( عامر باجوئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءچیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے سب سے بڑھ کر قربانیاں دی ہے استحکامِ جمہوریت اور آئین کی حفاظت پیپلزپارٹی کی گڈ بک کا حصہ ہے ۔ اٹھارویں ترمیم جس سے آج تمام صوبے اور خصوصاً چھوٹے صوبے فائدہ حاصل کررہے ہیں وہ پیپلز پارٹی کا دیا ہوا تحفہ ہے ، کارکن جوش و جذبے کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں اور معرکہ

 

جیت کر عوام کے لئے خدمت کے نئے دور کا آغاز کریں ۔ یہ بات انہوںنے خلق جھالاوان خضدار میں پیپلز پارٹی قلات سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماﺅں اور امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا۔سیاسی و قبائلی رہنماءآغا عرفان احمد زئی نوابزادہ شعیب زہری سردار شکیل احمد دہوارارباب محمد نعیم دہوارنے خلق جھالاوان خضدار میں ان سے ملاقات کی۔ اس سے قبل انہوںنے پیپلز پارٹی قلات کے رہنماﺅں سرفراز نیچاری نصیراحمد بابئی علی اکبر حاجی عبدالغفور ٹکری محبوب شاہوانی غلام فرید و دیگر کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ۔ پیپلز پارٹی قلات کے رہنماﺅں نے نواب ثناءاللہ خان زہری سے پارٹی امور پر بات چیت کی اور انہیں قلات میں پارٹی پوزیشن سے بھی آگاہ کیا ۔ ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.