پاکستانی سیاست میں سیاسی مسائل پر بات کم اور الزام تراشی کی بھر مار بلیم گیم جاری ہے،نواب اسلم رئیسانی

1 315

پاکستانی سیاست میں سیاسی مسائل پر بات کم اور الزام تراشی کی بھر مار بلیم گیم جاری ہے،نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں سیاسی مسائل پر بات کم اور الزام تراشی کی بھر مار بلیم گیم جاری ہے روس سے گیس اور گندم خریدنا یوکرین پر روسی حملے کی حمایت اور جنگ جو ہوا دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

 

کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں سیاسی مسائل پر بات کم اور الزام تراشی کی بھر مار بلیم گیم جاری ہے اگر الزام تراشی کی جگہ مجسمہ تراشی کر کے مجسموں کو مارکیٹ میں فروخت کریں آئی ایم ایف اور دوسروں کے قرضہ ادا کر سکتے ہیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس سے گیس اور گندم خریدنا یوکرین پر روسی حملے کی حمایت کرنے اور ایک قومی جمہوری ریاست کے خلاف جنگ کی آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہے یوکرائن کی نیشنل جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] احتجاج پر بیٹھے بلوچوں کے خلاف پولیس کا وحشیانہ تشدد،اسلم رئیسانی نے اہم اعلان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.