بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا،خالق ہزارہ

0 294

بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا،خالق ہزارہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک خوبصورت گلدستے کی مانند ہے جس میں مختلف زبانوں کے پھول لگے ہوئے ہیں صوبائی حکومت صوبے میں بولی جانے والی تمام زبانوں اور یہاں آباد تمام قبائل کی تہذیب وثقافت کا نہ صرف احترام کرتی ہے بلکہ ان کی ترقی اور ترویج واشاعت کے لئے تمام دستیاب وسائل بھی بروئے کار لائے جارہے ہیں اس مقصد کے لئے نظامت ثقافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے کلچرل ڈائریکٹوریٹ صوبے کے ثقافتی رنگوں کو جس طرح اجاگر کررہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

 

ان خیالات کااظہار انہوںنے کلچر ل ڈائریکٹوریٹ سپنی روڈ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر ثقافت وسیاحت عبدالخالق ہزارہ نے گزشتہ روز نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹرکلچر داد ترین و دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ صوبائی وزیر نے کلچرل ڈائریکٹوریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا 19مئی کو ہزارہ کلچر ڈے کی مناسبت سے کلچرل ڈائریکٹوریٹ کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.