کوئٹہ اور گردونواح میں 3.3شدت کا زلزلہ
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 30کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، علاوہ ازیں زلزلے کا مرکزکوئٹہ سے 23 کلومیٹر جنوب میں تھا ۔