سانحہ 9 مئی پاکستان کی فوج اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ تھا،حبیبہ شرافت

0 46

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کو آج ایک سال مکمل ہونے جا رہا انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی پاکستان کی فوج اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کو ایک سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا نائب صدر خواتین ونگ ہمیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو کھبی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ 9 مئی کے حوالے سے اپنی انٹرویو میں کہا کہ سانحہ 9 مئی کرنے والے سیاسی جماعت کھبی نہیں ہو سکتی وہ ایک انتشاری ٹولہ ہے انتشاری ٹولہ کو پھر سے اداروں پر حملے کی کھبی اجازت نہیں دینی چاہیے ایسی سزائیں دی جائے کہ آنے والے نسلوں تک یاد رکھا جائے۔سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو سزا دینی چاہیے عبرت کا نشان بنانا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے ساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہینگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.