پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

0 72

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، جب کہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری دن کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جو 1798 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,05,325 کی سطح پر ٹریڈ کرتا پایا گیا۔

یہ اضافہ گزشتہ روز کی شدید مندی کے برعکس دیکھا گیا ہے، جب انڈیکس 6,482 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,03,526 پر بند ہوا تھا۔

ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جس کی تصدیق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے کی ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے اور ممکنہ مالیاتی پالیسی فیصلوں نے مثبت رجحان کو تقویت دی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.