عرصہ محشر میں کھڑے مسلمانوں سے ضروری گزارشات ـ!!!

0 148

خصوصی تحریر و تجزیہ . ڈاکٹر علی اکبر الازہری
————————————————
یاد رکھیں ھم کفراور اسلام کی اس کھلی جنگ کا حصہ بن چکے ہیں جسکے ڈانڈے گریٹر اسرائیل سے ملتے نظر آرہے ہیں۔۔اس معرکے میں سرخروئی کے لئیےاللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل کے بعد، ھماری دینی،سماجی اور سیاسی وحدت بہت ضروری ہے۔۔ اس لئیے سوشل میڈیا پر باھمی سیاسی بھڑاس نکالنے سے گریز کریں ۔بغیر سوچے سمجھے پوسٹیں بھی نہ کریں اور نہ فضول قسم کے کومنٹس کر نا اپنا فرض منصبی سمجھیں ۔۔یہ تماشا آجکل کچھ زیادہ ہی ہورہا ہے۔۔ آپکے دین ،مذھب اور ملک وملت کو آپکی سنجیدگی سمجھداری اور تحمل کی زیادہ ضرورت ہے۔۔
ھماری “بہادر” اسٹیبلشمنٹ کو چاہئے کہ وہ مخصوص سیاسی پارٹی کو کچلنے کی پالیسی کو وقتی طور پر ملتوی کرتے ہوئے پاپولر قومی لیڈر کو باعزت رہا کردے اور اسکی عوامی قوت کو اپنے ساتھ ملائے۔۔مخالفین کی تعداد کم کرے اور پوری توجہ اسلام دشمن عالمی دھشت گرد تثلیث پر مرتکز کرے ۔۔ اسلام دشمن عالمی “چودھری” پاک بھارت جنگ کے محاز کو گرم کرنے کے ساتھ ایران کا مکو بھی ٹھپنا چاہتا ہے۔۔
ہمیں سفارتی محازوں پر بھی بہت ہوشمندی اور چابک دستی کی ضرورت ہے۔ چین ،روس جیسے باصلاحیت دوستوں کے علاوہ کلمہ گو ممالک کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش تیزکریں۔۔خصوصا افغانستان کے غیور مجاھدین سے دوریاں کم کریں اور انہیں حسب سابق اعتماد میں لے کر آئیں ۔ انکی ناراضگی کو ھمارے خلاف استعمال کرنے کی خاطر بھارتی سفارتکاری متحرک ہو چکی ہے۔۔اس جنگ میں ہتھیاروں کے ساتھ پروپیگنڈا واربھی زوروں پر ہے۔۔اور دشمن ہمیں لسانی ،صوبائ اور مسلکی تفریق میں الجھا کر کمزور کر رہا ہے ۔ایک اور ضروری گزارش یہ ہے کہ بھارتی میزائلوں نے اس جنگ کا آغاز ہی براہ راست اللہ کے گھروں کو نشانہ بنا کر کیا ہے ۔ بہاولپور سے کشمیر تک مدارس اور مساجد اسکا پہلا ھدف ہیں ۔ اس سے دنیا کو یہ باور کروا رہا ہے کہ پاکستان جنونی مذھبی ریاست ہے جو بھارت سمیت پوری دنیا میں دھشت گردی کو پروموٹ کر رہی ہے۔۔وہ اس اقدام سے پورے یورپ،امریکہ اور دنیا بھر کے پر امن ممالک سے ھمدریاں سمیٹنا چاہتا ہے ۔۔اس دوران بدقسمتی سے ھمیں بھارتی مسلمان رہنماؤں سمیت دیگر لوگ بھی پاکستان کی مزمت کرتے نظر آئے۔۔ حالانکہ وہ خود “ھندو توا” کے ہاتھوں خون کے گھونٹ پی رہے ہیں۔
یہ تو ھم سب کو معلوم ہے کہ عالمی بدمعاش کی ہاں میں ہاں ملانے والوں نے غزہ کی مظلوم ترین مزاحمت کار تنظیموں کو بھی” دھشت گرد” قرار دلا دیا ہے اور وہ بھی حرمین کے مفتیوں کےہاتھوں ۔العیاز باللہ چوں کفر از کعبہ بر یزد کجا ماند مسلمانی؟
۔۔یہ چونکہ بدترین دور فتن ہے اور تیزی کے ساتھ قرب قیامت کی علاماتِ کبریٰ کا ظہور ہورہا ہے ۔ اس لئیے مسلمانوں کو مقامی اور عالمی دجالی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ نہیں بننا چائیے۔۔ قرآن و حدیث کا مطالعہ بہ کثرت کریں۔۔ دینی شعار کی پابندی کا خیال کریں۔۔۔ یقینا یہ سخت مشکل وقت ہے مگر پہلی بار نہیں۔۔وانتم الاعلون ان کنتم مؤمنین ۔۔۔
اللہ پاک ہم سب کو حضور ختم الرسل تاجدارِ کائنات کے لائے ہوئے دین متین سے پیوستہ رکھے اور ہر آزمائش میں ایمان کی حفاظت کی ہمت و توفیق سے نوازے۔۔##

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.