سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، روزانہ 30 ایم ایم سی ایف پیداوار متوقع

0 68

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، روزانہ 30 ایم ایم سی ایف پیداوار متوقع

کراچی: سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس سے روزانہ 30 ملین مکعب فٹ (ایم ایم سی ایف) گیس حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماڑی انرجیز کے مطابق یہ ذخائر سوہو ون کنویں سے دریافت ہوئے ہیں، جو کہ سجاول بلاک میں واقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ریتیلی چٹانوں کے نچلے حصے سے گیس دریافت کی گئی ہے، جو تکنیکی طور پر ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ماہرین کے مطابق اس دریافت نے نہ صرف سجاول بلکہ دیگر قریبی علاقوں میں بھی تیل و گیس کے مزید امکانات کو روشن کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے مزید فارمیشنز کو ٹارگٹ کر کے مکمل ذخائر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

قبل ازیں، رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں بھی اسپن وام ون کنویں سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے، جو ماڑی انرجیز کی دوسری بڑی کامیابی تھی۔

ان تمام دریافتوں میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کا اہم کردار رہا ہے، جس کی مدد سے 2020 کے بعد پہلی مرتبہ ملکی سطح پر تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے منصوبوں میں مقامی سرمایہ کاری اور تلاش کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.