حکومت انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کریں’ کاشف حیدری
مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے تحت ٹیکس آفیسروں کو لامحدود اختیارات دینے کے حوالے سے ملک بھر کے تاجروں میں غم و غصہ پایا جاتا ہیں، تاجروں کا اتحاد اس معیشت دشمن پالیسی کے آگے آہنی دیوار ثابت ہوگا، حکومت تاجر دشمن آرڈیننس واپس لے، ان بات انہوں نے گزشتہ روز مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی زیر صدارت ملک بھر کے تاجر رہنماؤں کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس تاجروں اور کاروباری طبقے پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں، ٹیکس آفیسروں کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کرپشن کے نئے دروازے کھولنے کیلئے کیا گیا ہیں، انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی یا نوٹس کے بغیر کسی کاروباری لوگوں کے کھاتے سے پیسے نہیں نکلوانے دینگے، رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے اس قبل بھی کسی تاجر دشمن پالیسی کی حمایت کی ہے نہ ہی اس کے بعد کسی بھی تاجر دشمن پالیسی کی حمایت کریگی، ملک بھر کے تاجروں کا اتحاد اس معیشت دشمن پالیسی کے آگے آہنی دیوار ثابت ہوگا، حکومت انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس واپس لے، انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے تحت ٹیکس آفیسروں کو لامحدود اختیارات دینے کے حوالے سے ملک بھر کے تاجروں میں غم و غصہ پایا جاتا ہیں، مزید انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو تاجر دشمن اقدامات نہیں کرنے دینگے اور ہر فورم پر تاجر دشمن پالیسیوں کیخلاف آواز اٹھائیں گے، انہوں نے ٹیکس آفیسروں کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں اور کاروباری مقامات پر ٹیکس آفیسران کی تعیناتی کہاں کی تاجر دوست پالیسی ہیں؟ کاروباری مقامات پر ٹیکس آفیسران کی تعیناتی کا اختیار کروبار کو تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہیں، حکومت فی الفور انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کریں، حکومت نے تاجر دشمن ترمیمی آرڈیننس واپس نہ لیا تو ملک بھر کے تاجر سخت لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوگی۔