اپریل میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر، 13 فیصد اضافہ ریکارڈ
اپریل میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر، 13 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل 2025 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 13.10 فیصد زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30 فیصد اضافے کے ساتھ 31.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ادارے کے مطابق صرف اپریل کے مہینے میں سعودی عرب سے 72.54 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 65.76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔