عالمی مارکیٹ میں 18 ڈالر کمی، پاکستان میں سونا مزید سستا
سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 840 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 3325 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت اور عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔