بھارت نے حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر خارجہ

0 188

بھارتی وزیر امیت شا کے دھمکی آمیز بیان پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے فضائی حملے کی دھمکی پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے بھارت حماقت نہیں کرنا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، امیت شاہ پر واضح کرنا چاہتا ہوں حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وہ گیڈربھبکیاں بند کرے، دنیا غیرذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لے۔شاہ محمود نے مزید کہا پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، امیت شاہ سے پوچھنا چاہتا ہوں بھارت لداخ پر سرجیل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا،اس معاملے پر بھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے؟ بھارت میں معاشی حالات بگڑ چکے، اقلیتیں نالاں ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، وہ اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے دھمکیاں دے رہا ہے اورافغان امن عمل سبوژکرنا چاہتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.