پرچی چیئرمین بلاول اس لیے رونا دھونا کررہے تاکہ وفاق پیسہ براہ راست انہیں دے ، فرخ حبیب

0 322

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین بلاول اس لیے رونا دھونا کررہے تاکہ وفاق پیسہ براہ راست انہیں دے تاکہ ان کا کرپشن کا کام چلتا رہے۔اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ وفاق ہر شعبے کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے، بلاول صاحب سندھ حکومت کی مالی سال 2020- 21 کی تیسری سہ ماہی بجٹ عمل درآمد رپورٹ آپ کی توجہ چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر روز وفاق کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کا رونا رونے والوں کو ندامت تو ہونی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ تیسری سہ ماہی تک وفاق کی جانب محصولات میں سے مقررہ حصہ 66فیصد سندھ کو دے چکا ہے، صوبہ سندھ اپنے ہدف کا 53فیصد ریونیو حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ انہوںنے کہاکہ نا اہلی کا عالم یہ ہے کہ حکومت سندھ 209 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 60 ارب روپے خرچ کر سکی۔انہوںنے کہاکہ مالی سال مکمل ہو رہا ہے اور حکومت

سندھ نے ابھی تک ترقیاتی بجٹ کا 50 فیصد بھی خرچ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ پرچی چیئرمین کے پاس کرپشن کے سوا ترقیاتی کام کرنے کی صلاحیت نہیں،جب وفاق عوام کی ترقی کیلئے کام کرتا ہے اور ہمارے لئے رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت کو صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں ،اس معاملے میں بھی سندھ حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آئی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.