ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ(کل) سے شروع ہو گا
ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ(کل) سے شروع ہو گا
سینٹ لوشیا(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 جون سے گراس آئلیٹ میں شروع ہو گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 سے 14 جون جبکہ دوسرا
اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 جون تک ڈیرن سیمی نیشنل سٹیڈیم، گراس آئلیٹ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز 26 جون سے ہو گا۔ سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 27 جون، تیسرا 29 جون، چوتھا یکم جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز میں کھیلے جائیں گے۔
[…] لوشیا(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور […]
[…] جارجز(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 25 رنز سے شکست […]